صدف شہروز کو کس اداکارہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں؟نام بارے پتہ چل گیا

پی کے ٹپس! اداکار شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ شہروز کو اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کی اجازت نہیں دے سکتیں۔حال ہی میں شہروز سبزواری نےصدف کنول کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان حنا الطاف نے صدف کنول کو 3 اداکاراؤں کے نام بطور آپشن دیتے ہوئے سوال کیا کہ وہ شہروز کو کس اداکارہ کےساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی؟

حنا الطاف نے صدف کو اداکارہ حبا بخاری ، رمشا خان اور علیزے شاہ میں سے کسی ایک کا نام منتخب کرنے کا کہا۔صدف کنول نے پہلے تو حبا بخاری سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن پھر میزبان کی جانب سے یاد دلانے پر اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے گزشتہ برس ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے کے بعد صدف کنول سے شادی کی تھی۔

 

Check Also

صبح اٹھوں تو ایڑھی

صبح اٹھوں تو ایڑھی کے درد سے بے حال ہوجاتی ہوں خواتین میں ایڑھی کا درد کیوں عام ہے؟

آج کل کسی بھی خاتون سے پوچھیں تو ایک ہی مسئلہ نظر آتا ہے ۔۔پاؤں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *