بے روز گارنوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

\پی کے ٹپس! پنجاب حکومت کا سکلنگ یوتھ فار انکم جنریشن پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہر سال اڑھائی ارب کی لاگت سے 2500 مقامات پر پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو کورسز افر کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت کا بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سکلنگ یوتھ فار انکم جنریشن نامی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ،

پلاننگ کمیشن منظوری کے لیے ارسال ،پانچ سالہمنصوبہ جولائی 2021 میں شروع کیا جائے گا جو کہ جون 2026 تک جاری رہے گا۔منصوبے کے تحت سکل ٹریننگ کے شارٹ کورسز کروا کر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،پانچ سالہ منصوبے پر 12 ارب 50 کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے،سالانہ ترقیاتی بجٹ سے ہر سال منصوبے کو اڑھائی ارب کا بجٹ دیا جائیگا،پنجاب گروتھ سٹریٹجی کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر اکنامک گروتھ بڑھائی جائیگی۔منصوبے کے تحت ہر سال پاچ لاکھ سےزائد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع دیے جائیں گے،نئے مالی سال 2021-22 میں 5 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو ہنرمندی کے کورسز آفیر کیے جائیں گے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 سو مقامات پر 600 ٹریننگ پارٹنرز کے ساتھ مل کر سکلڈ کورسسز کروائے جائیں گے۔

 

Check Also

لاہورقلندرز نے پشاورزلمی

لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کے خلاف ٹاس جیت کرکیافیصلہ کرلیا،شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبرآگئی

لاہورقلندر ز کاٹاس جیت کرپشاورزلمی کے خلاف بائولنگ کافیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق لاہورقلندرز نے پشاورزلمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *