ایسے غلط گھریلو ٹوٹکے جن پر آپ آنکھ بند کر کے یقین کرلیتے ہیں٬ حقیقت کیا ہے؟

پی کے ٹپس! کھانا پکانے کے حوالے سے ہم اکثر لوگوں سے مختلف قسم کے گھریلو ٹوٹکے سنتے ہیں اور ان ٹوٹکوں کو سن کر ایسا لگتا ہے کہ ہمارا مسئلہ بس اب حل ہوگیا- لیکن یہاں کئی ٹوٹکے ایسے ہیں جو صرف ایک دوسرے سے سن کر ہم تک پہنچے ہیں جبکہ ان کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی وہ کوئی کام کرتے ہیں- ایسے ہی چند طریقہ کار کا ذکر ہم یہاں کر رہے ہیں

جنہیں آپ کو کھانا بناتے وقت مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہیے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ نہیںہم اکثر یہ سنتے ہیں کہ پانی میں نمک شامل کر لو تو وہ جلدی ابل جائے گا اور کھانا تیزی سے تیار ہوجائے گا- لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ نمک ملا پانی دیر سے ابلتا ہے- اسی لیے آپ کو پانی میں تیار ہونے والے اپنے پاستا یا آلو میں نمک اس وقت شامل کرنا چاہیے جب ان کا پانی ابل چکا ہویہ غلط فہمی لوگوں میں عام پائی جاتی ہے کہ انڈے ابالتے وقت اگر پانی میں بیکنگ سوڈا شامل کر لیا جائے تو اس سے انڈوں کا چھلکا اتارنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے- لیکن حقیقت میں یہ صرف بیکنگ سوڈا کا ضیاع ہےاسی طرح انڈے ابالتے وقت پانی میں سرکہ شامل کرنے سے بھی یہی سمجھا جاتا ہے کہ انڈے کے چھلکے اتارنے میں آسانی ہوگی- لیکن یہ بھی ایک افسانوی بات ہے اور بہتر ہے انڈوں کو ابلنے کے بعد انہیں ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں-اس طرح ضرور آپ چھلکے آرام سے اتار سکتے ہیںیہ بھی بہت بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ اگر شوربے میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو اس میں آلو شامل کرلیے جائیں کیونکہ یہ نمک جذب کرلیں گے- لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا- اس کے بجائے ، اضافی اجزاء جیسے چاول ، دالیں یا پانی شامل کریں تاکہ اس میں توازن برقرار رہے۔جب تک لہسن ایک خاص حد تک خشک نہیں ہوجاتا آپ کا یہ ٹوٹکا کام نہیں کرے گا- تازہ لہسن رس دار ہوتا ہے اور اس کا چھلکا چپکا ہوا ہوتا ہے- اس لیے آپ جتنا بھی اسے کسی چیز میں ہلا لیں یہ چھلکا یا جلد نہیں اترے گیآپ کچھ بھی کر لیں پیاز کاٹتے وقت آپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور آئیں گے-

اس کی وجہ یہ ہے کہ پیازوں کے رس میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو آنکھوں میں پہنچتا ہے- آپ کو چاہیے کہ ایسی چھری کا استعمال کریں جس سے پیاز تیزی سے کٹے اور اس کا رس بھی کم باہر نکلےیہ طریقہ کار بھی بہت مقبول ہے لیکن اس کی کوئی سائنسی وضاحت نہیں ہے- ہوسکتا ہے کہ برتن پر لکڑی کا چمچہ رکھنے سے برتن میں ابلتی چیز باہر گرنے سے پہلے تقسیم ہوجائے اور آپ کو گیس بند کرنے کا موقع مل جائے- لیکن آخر پر اس چیز نے ابل کر باہر ہی گرنا ہے لکڑی کا چمچ اسے زیادہ نہیں روک پائے گا

 

Check Also

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *