جلد، بال، دانے اور چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے صرف ایک چیز کا استعمال جس سے

جلد، بال، دانے اور چہرے

پی کے ٹپس! چاول ایک ماہ میں دو سے تین مرتبہ ہرعام گھرانے میں لازمی ہی بنتے ہیں اور کچھ گھروں میں تو کھانا چاول کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ہے۔ اب چاول تو بنا لیتے ہیں مگر ان کو ابالنے کے بعد پانی پھینک دیتے ہوں گے۔۔؟ ہیں نا۔۔۔؟ صرف یہ سوچ کر کہ اب یہ پانی ہمارے کس کام کا۔۔۔۔ ہر چیز کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوتا ہے مگر ہمیں نہیں معلوم ہوتا اسی لئے آپ کو اگر یہ سن کر حیرانی ہورہی ہے

کہ ابالنے کے بعد بچنے والا چاول کا پانی بھی کسی کام کا ہوسکتا ہے تو چلیں جانیں کہ یہ کس طرح آپ کے لئے مفید ہے: خواتین اپنے چہرے کی جھریوں، چھائیوں اورکیل مہاسوں سے بچنے کیلئے چہرے کو جوان اور خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو ابالنے کے بعد بچنے والا چاولوں کا پانی کا استعمال چہرہ پر استعمال کریں یہ کم وقت میں اثر کرتا ہے۔ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کر کے نئی جلد پیدا کرنے کے لئے یہ پانی مفید ہے۔ یہ کنڈیشنرکا کام بھی کرتا ہے۔ اس پانی کو بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھول لیں۔ ایگزیما کے شکار افراد بھی اس پانی کا استعمال کرسکتے ہیں خارش ، چبھن اور جلن کی شکایت پر چالوں کا یہ پانی خاصا مفید ہے۔

 

Leave a Comment