میتھی دانے کا پانی استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟ ایسا نسخہ جو دے آپ کو کمال کے نتائج

میتھی دانے کا پانی

پی کے ٹپس! میتھی دانہ کھانوں اور خصوصاً گرمی میں بنے والے چٹخارے دار اچاروں میں ڈل جائے تو واہ کیا مزہ دیتا ہے ۔ کیونکہ اس کا ذائقہ کھانوں کی ذینت بڑھا دیتا ہے۔ میتھی دانے کے ویسے ہی اتنے فوائد ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں ۔ آج کچھ الگ طرح سے آزمائیں اس کو تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ یہ چھوٹے سے میتھی دانے میں کتنے خاص اور مفید راز پوشیدہ ہیں۔ کیا میتھی دانے کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔۔؟

میتھی دانے کا پانی اگر آپ اپنے بالوں میں لگالیں تو یہ بالوں کی روٹھی ہوئی رونق اور چمک کو واپس لے آئے گا اور خشکی و سکری سے لے کر گنج پن کے خاتمے میں بھی آپ کی مدد کرسکتاہے۔ میتھی میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور نزلہ زکام ، کثرت سے چھینکیں آنے اور ڈسٹ الرجی کی صورت میں اس کے پانی سے بھاپ لیں تو آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔ شوگر کے مرض میں اگر روازنہ اس کا نہارمنہ پانی پیا جائے تو کولیسٹرول سمیت شوگر بھی کنٹرول ہوسکتا ہے۔ میتھی دانوں کو اچھی طرح صاف کرلیں اس کے بعد ایک گلاس پانی گرم کریں جب ابال آجائے تو میتھی دانوں کو اس میں ڈال کر جوش دے لیں۔ نیم گرم ہونے پر اس کا پانی پی لیں۔ بالوں میں تو آپ جس طرح چاہے لگالیں جب بھی وقت ہو، مگر دیگر معملات میں استعمال کا بہترین طریہن صبح نہارمنہ ہے ۔

 

Leave a Comment