تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان ٹپس !یکم جون سے31جولائی تک اعلان کردیا جبکہ سرد علاقوں کی قلیل المدتی تعطیلات منسوخ کردیئے محکمہ سیکنڈریتعلیم کے جاری کردہ نوٹیف-کے مطابق بلوچستان میں موسم گرما کی طویل المدتی تعطیلات یکم جون سےلیکر 31جولائی تک ہونگے تاہم سرد علاقوں کی تعطیلات امسال منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن”ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری”مرتب کرنے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کی ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا،ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری آن لائن مرتب کی جائے گی۔ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری میں 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کا ڈیٹا رکھاجائے گا۔آن لائنڈائریکٹری مرتب ہونے سے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر کوئی دستاویزات جمع نہیں کروانا ہونگے۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ پر انھیں صرف درخواست دینے پرپنشن ،گریجویٹی اور لیوانکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔ دوسری جانب بہاولنگر انتظامیہ نے شہر کی گنجان آباد بستیوں میں قائم بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو فی الفور آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں انتظامیہ کی جانب سے چند ماہ قبل ان اداروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کےاحکامات جاری کئے گئے تھے کئی تعلیمی ادارے اپنی بلڈنگز کو آبادی سے باہر لے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی

درجنوں کی تعداد میں ایسے ادارے شہر کی آبادیوں میں موجود ہیں جو احکامات کے باوجود بھی منتقل نہ کئے جاسکے جن کیخلاف انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے کاروائی کرنے جارہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی ویکسی نیشن 5جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ >تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا غیر تدریسی عملہ فوری ویکسینیشن کرائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو سروس کارڈ کی بنیاد پر واک ان ویکسی نیشن مہیا کی جائے

Leave a Comment