اللہ توکل کرتے ہوئے یہ عمل شروع کریں 7دن تو دور ہیں انشاء اللہ تین دن میں رزلٹ سامنے

7دن تو دور

اپڈ یٹ نیوز! سیدنا ابوہریرہ یا سیدنا جابر ؓ روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر دن اوررات میں کچھ لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے ، ان میں سے ہر ایک شخص کی ایک دعا ضرور ایسی ہوتی ہے جو قبول کی جاتی ہے۔سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جب کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گن اہ اور قطع رحمی کی بات نہ ہو

تو ایسے شخص کو 3میں سے ایک چیز ضرور عطا کردی جاتی ہے : یا تو اس کی دعا فوری طور پر قبول کرلی جاتی ہے، یا اس دعا کو آخرت کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے ، یا اس دعا کے باعث کسی ایسی ہی آنے والی مصیبت کو ٹال دیا جاتا ہے۔صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: ہم تو پھر بہت کثرت سے دعا کریں گے؟اللہ کے رسول نے فرمایا: اللہ کے ہاں دینے کے لیے بہت کچھ ہے (مسند احمد ومستدرک حاکم)۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: آدمی کو اپنے رب کی سب سے زیادہ قربت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے چنانچہ حالت سجدہ میں بہت کثرت سے دعائیں کیا کرو۔سیدنا انس ؓ نبی کریم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم 4 چیزیں ہیں :

ایک میرے لیے ہے ، ایک تمہارے لیے، ایک میرے اور تمہارے درمیان اور ایک تمہارے اور میرے بندوں کے درمیان ہے۔ جو چیز میرے لیے ہے وہ یہ ہے کہ تم صرف میری ہی عبادت کرو اور میرے

Leave a Comment