تمام نجی و سرکاری سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (پاکستان ٹپس) محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام نجی و سرکاری سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکول سات جون سے کھول دیے جائیں گے، سکولوں میں ہفتے میں چار دن کلاسز ہوں گی، پچاس پچاس فیصد طلبہ دو روز کے حساب سے کلاسز میں آئیں گے۔ کوئی طالب علم دو دن لگا تار سکول نہیں آئے گا۔

تمام سکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لیے ایس و پیز کے ساتھ فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لئے اساتذہ کو ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں۔ دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی فزیکل کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن اور سندھ میں تعلیمی معاملات کے شیڈول کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی طور پر ہونے چاہییں۔

تعلیمی عمل جائزے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا لہذا تمام کلاسز کا امتحان لیا جائے۔ مختصر نصاب سے کم دورانیے کا امتحان ہونا ہے لہذا اختیاری و لازمی مکمل مضامین کا امتحان بھی لیا جائے۔ایسوسی ایشن چیئرمین نے کہا کہ پانچ سے سات مضامین کے امتحان کو بہت مشکل بنایا جارہا ہے۔ جامعات کے کھولے جانے اور میٹرک و انٹر کے طلبہ کو مڑید وقت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے لئے بار بار فیصلوں کے بجائے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیارکی جائے

Leave a Comment