شوہرں کیلئے سبق آموز واقعہ، اپنی بیگم کی بات پر عمل کرنے

پاکستا ٹپس ! ایک آسٹریلوی شخص کی بڑبڑ سے تنگ آکر اس کی شریک حیات نے اسے گھر سے باہر نکال دیا، اور اس شخص نے سعادت مندی سے بیوی کا حکم تسلیم کیا، جس کا اسے ناقابل یقین صلہ مل گیا۔بیالیس سالہ مک براﺅن نے سگریٹ نوشی ترک کی تھی ۔ جس کی وجہ سے اس کا مزاج بہت چڑ چڑا ہوگیا تھا اور وہ بات بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ بیوی نے اس کی بدمزاجی سے تنگ آ کر اسے مشورہ دیا کہ وہ سارا دن گھر میں بیٹھ

کر روٹیاں توڑنے کی بجائے ذرا دیر کو باہر نکل جائے اور کچھ ہوا خوری کرآئے تاکہ اس کا مزاج قدرے بہتر ہو جائے۔ مک نے بادل ناخواستہ بیوی کی بات مانی اور قریبی جنگل کی طرف چہل قدمی کے لئے نکل گیا۔ کچھ ہی دور جانے کے بعد اسے دھات کا بڑا سا ڈھیلہ نظر آیا جسے اس نے تانبا سمجھ کر اٹھا لیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تقریباً پونے تین کلو خالص سونے کا ڈھیلہ تھا جس کی قیمت تقریباً 2لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ مک بیوی کی بات مان کر لمحوں میں کروڑ پتی ہوگیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اس دولت کو اپنی آسائشوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی پیاری بیوی اور چار بچیوں پر خرچ کرے گا۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔خواتین کو اپنے زیورات کی نمائش کا کس قدر شوق ہوتا ہے یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ دبئی میں ایک ملازمہ کو یہ شوق

اس قدر مہنگا پڑ گیا کہ بیچاری کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ 28سالہ فلپائنی خاتون ایک امریکی عورت کے ہاں ملازمہ تھی۔ کچھ عرصہ قبل امریکی خاتون کا ہیروں کا ایک ہار چوری ہو گیا جس کی قیمت 5ہزار درہم (تقریباً 1لاکھ 43ہزار روپے) تھی۔ تلاش بسیار کے باوجود خاتون کو اس کا ہار نہ ملا۔ پھر ایک روز اس نے فیس بک پر اپنی فلپائنی ملازمہ کی تصویر دیکھی جس میں اس نے وہ ہار پہن رکھا تھا، جس پر امریکی خاتون نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a Comment