دو جزیرے جن کے درمیان صرف 4 کلومیٹر کا فاصلہ ہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہزاروں میل کا فاصلہ ہو تو وقت میں گھنٹوں کا فرق آتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ دو جزیرے ایسے بھی ہیں جو ایک دوسرے سے صرف 4.8کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں لیکن دونوں کے وقت میں 20گھنٹے کا فرق ہے۔ ان جزیروں کے نام ’بِگ اڈیومیڈ‘ (Big Diomede)اور لٹل ڈیومیڈ(Little Diomede)ہیں۔ یہ ان دونوں جزیروں کو ایک دوسرے سے ’انٹرنیشنل ڈیٹ لائن‘ الگ کرتی ہے،

چنانچہ بِگ ڈیومیڈ پر وقت لٹل ڈیومیڈ کے وقت سے 21گھنٹے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1867ءمیں جب امریکہ نے روس سے ریاست الاسکا خریدی تھی، اس وقت معاہدے میں ان دونوں جزیروں کو بارڈر کے تعین میں بنچ مارک قرار دیا گیا تھا۔ یہ دونوں جزیرے 16اگست 1726ءکو روسی جہاز ران ویتس بیرنگ نے پہلی بار دیکھتے تھے اور اس نے یونانی دیوتا ڈیومیڈ کے نام پر ان کے نام رکھے تھے۔

Leave a Comment