بدلتا ہوا سعودی عرب ان سعودی لڑکیوں نے وہ کام کردیا جو پچھلے

پاکستان ٹپس ! سعودی عرب میں خواتین کا اکیلے باہر نکلنا عجیب و غریب سمجھا جاتا ہے لیکن ایسے میں سعودی لڑکیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایسا کام کر دیا کہ سعودی مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی لڑکیاں نقاب کئے بغیر ہی ’ٹریک سوٹ‘(سپورٹس عبایہ) کی طرح نظر آنے والے عبایہ پہن کر سڑکوں پر نکل آئیں اور جاگنگ کرتی رہیں۔ ایسا کرنے پر مقامی لوگوں کے کیا تاثرات ہیں؟

اس بارے تو معلوم نہیں ہو سکا البتہ دنیا بھر میں سعودی لڑکیوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ یہاں امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام میں خواتین کیلئے برقعہ پہننا لازمی نہیں ہے۔ سعودی حکام نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ سعودی خواتین گزشتہ سالوں کے برعکس اگلے سال ریاض میں ہونے والی میراتھن ریس میں بھی شریک ہو سکیں گی جبکہ اس سے پہلے صرف مرد ہی شریک ہوتے تھے

Leave a Comment