یہ کس مشہور پاکستانی اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

ڈیلی نیوز! سوشل میڈیا پر آئے دن مشہور شخصیات اپنے بچپن کی تصویریں شئیر کرتے رہتے ہیں ۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنے کچھ خاص اور پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ لی گئی بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔شیئر کردہ اس تصویر میں انہوں نے دو ٹیڈی بیئر پکڑے ہوئے ہیں

اور پاس میں ایک پینگوئن بھی رکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان کے پینگوئن کی یاد آرہی ہے۔اداکارہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button