پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی جانیئے ڈاکٹر کی بتائی ہوئی چند اہم نشانیاں

پاکستان ٹپس ! بچے خدا کی طرف سے عطا کردہ انمول تحفہ ہوتے ہیں ، ایک عورت جب حاملہ ہوتی ہے اس وقت سے لے کر بچے کی پیدائش تک ہر ایک دن والدین گِن گِن کر گزارتے ہیں کہ کب اپنی اولاد کی شکل دیکھیں گے۔ دورانِ حمل والدین کے دل میں یہ بات ضرور ہوتی ہے کہ لڑکا ہوگا یا لڑکی، کپڑے کس کے خریدیں آخر بچہ ہوگا تو کیا نام اور بچی ہوگی تو کیا نام رکھیں۔ بہرحال ڈاکٹروں کی جانب سے چند ایسی نشانیاں بتائی گئی ہیں

جن کی مدد سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والا بچہ بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ اگر ماں کی طبیعت صبح کے اوقات زیادہ خراب ہو جائے یا پھر قے اور متلی صرف صبح کے وقت زیادہ ہو تو اسکا مطلب یہ ہے کہ بیٹی آنے والی ہے۔ اگر ماں کا مزاج چڑچڑا ہو جائے اور موڈ سوئنگ زیادہ ہو، یعنی ابھی خوش اور کچھ دیر میں مزاج گرم تو یہ بھی امید ہے کہ بیٹی ہی ہونے والی ہے۔ اگر ماں کا وزن بہت زیادہ بڑھ جائے دورانِ حمل تو یہ بھی لڑکی ہونے کی ایک نشانی ہے۔ اگر ماں کا میٹھا کھانے کا دل زیادہ چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بیٹی ہونے والی ہے۔ اگر نمکین کھانے کا دل کرے تو اس کا مطلب بیٹا ہونے والا ہے۔ اگر ماں کو سیدھی جانب پیٹ میں درد ہو تو بیٹا اور بائیں جانب درداس بات کینشاندہی کرتا ہے کہ بیٹی ہونے والی ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے یہ نشانیاں بتائی جاتی ہیں

البتہ ضروری نہیں ہے کہ یہ سچ ہی ہوں ، بعض اوقات بیٹے کی نشاندہی ہوتی ہے مگر پیدا بیٹی ہوتی ہے۔ بیٹا ہو یا بیٹی اولاد پرخدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے۔ پیدا ہونے والے بچے کی جنس جاننا انتہائی آسان جب کسی خاتون کو حمل ٹھہر جاتا ہے تو تمام اہل خانہ کو تجسس ہوتا ہے کہ ماں کے رحم میں بیٹا ہے یا بیٹی۔کچھ باپ اور خاص کر ساس اتنی بے صبری ہوتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ فوری پتہ چل جائے کہ عورت کے رحم میں بچہ ہے یا بچی۔ ذیل میں دی گئی رپورٹ میں چند ایسی نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کی مدد سے آ پ جان سکتے ہیں کہ ماں کے پیٹ میں بیٹا ہے یا بیٹی۔ جدید ٹیکنالوجی کی آمد سے قبل اپنے ہونے والے بچے کی جنس جاننے کی خواہشمند مائیں کچھ ایسے اشاروں پر بھروسہ کرتی تھیں. جو کہ ممکنہ طور پر انہیں رحم میں موجود بچے کی جنس سے مطلع کرتے تھے۔

22 آج حاملہ خواتین جنس کی نشاندہی کے لیے الٹرا سائونڈ ٹیکنالوجی کا سہارا لیتی ہیں ہیں مگر اب بھی کچھ خواتین جنس کی پیش گوئی کے لیے کچھ قدیم طریقے آزمانا پسند کرتی ہیں۔ اگر آپ بھی اس حوالے سے متجسس ہیں کہ لڑکا پیدا ہو گا یا لڑکی توان میں سے چند طریقے استعمال کریں اور دیکھیں کہ آپ کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ پیٹ کے اوپر انگوٹھی لٹکا کر دیکھیں کیا آپ کو معلوم ہے اس کام کے لیے شادی کی انگوٹھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟ بچوں کی جنس معلوم کرنے کے سب سے پرانے طریقوں میں سے ایک شادی کی انگوٹھی کو ایک دھاگے سے باندھ کر ماں کے پیٹ پر لٹکانا ہے۔ اگر انگوٹھی دائرے میں گھومے تو آپ کو بیٹا ہوگا، اور اگر یہ دائیں بائیں گھومے تو بیٹی کی امید کی جا سکتی ہے۔

دل کی دھڑکن؟ دھڑکن کی رفتار جانچیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بچے کے دل کی دھڑکن سست ہے اور 140 دھڑکن فی منٹ سے کم ہی رہتی ہے تو بیٹا ہو گا یا بیٹی یہ آپ کو بتاتے ہیں۔ اگر ایسا ہورہا ہے تو یہ نشانی ظاہر کرتی ہے کہ بیٹا پیدا ہو گا۔ لیکن اگر دھڑکن 140 فی منٹ سے زیادہ ہو تو آپ کی ہاں بیٹی پیدا ہو گی اور آپ ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں۔ کس چیز کو دل چاہ رہا ہے؟ سوچیں کہ آپ کو کس چیز کی بھوک محسوس ہو رہی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر رحم میں لڑکا ہے تو ماؤں کو پروٹین سے بھرپور غذاؤں مثلاً گوشت کی اشتہا محسوس ہوتی ہے۔ اسی دلیل کے تحت وہ خواتین جو کسی لڑکی کو جنم دینے والی ہوتی ہیں انہیں میٹھی چیزیں مثلاً پھل اور بسکٹس وغیرہ کھانے کا دل کرتا ہے۔ پیشاب کا کلر اگر آپ کا پیشاب تیز پیلے رنگ کا ہے تو کچھ لوگوں کے مطابق یہ لڑکے کی علامت ہے، اور اگر آپ کا پیشاب پھیکے پیلے رنگ کا ہے تو یہ بیٹی ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔

بالوں کے بڑھنے کی رفتار کچھ لوگوں کے مطابق وہ خواتین جن کو بیٹے کی پیدائش متوقع ہوتی ہے ان کی ٹانگوں کے بال تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ اگر خاتون کے رحم میں لڑکی ہو تو بالوں کے بڑھنے کی رفتار مناسب ہی رہتی ہے۔ مرد کے وزن کا بڑھنا اپنے شوہر کے وزن پر نظر رکھیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کے حمل کے دوران آپ کے شوہر کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے تو آپ کے گھر جلد ہی ایک لڑکے کی آمد متوقع ہے۔ اگر شوہر اپنا وزن برقرار رکھیں تو یہ لڑکی ہونے کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ کچھ معلومات آپ کو فراہم کی گئیں امید ہے آپ کو اس

Leave a Comment