منگنی کے بعد منگیتر سے باتیں کرنا بہت ہی نقصان دہ ہے، لڑکیاں ضرور جان لیں

پاکستان ٹپس  ! تو یہ بات جان لیں دیوار پہ کسی موٹے مارکر سے لکھ لیں منگنی کے بعد منگیتر سے باتیں نہیں کرنی چاہئیں جتنی بھی لڑکیاں منگنی کے بعد منگیتر سے بات کرتی ہیں ان میں ٪90 منگنیاں ٹوٹتی ہیں یا وہ اپنی حد سے نکل جاتی ہیں یا منگیتر سے بے عزت ہوتی ہیں یا وہ جب بات کر رہی ہوتی ہیں تو ان سے بات سنبھلتی نہیں ہے۔ تقریباً ہر دوسری لڑکی کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کو بات شروع کرنا تو آتی ہے مگر ان سے بات نمٹتی نہیں ہے

ان سے بات کلوز نہیں ہوتی۔ شکایت کی تو بھی کلوز نہیں ہوتی، محبت کا اظہار کیا تو بھی کلوز نہیں ہوتا، شکوہ کیا تو بھی کلوز نہیں ہوتا تو یوں بات بگڑ جاتی ہے اور تعلقات خراب ہو جاتا ہے۔ دوسری بات ان دنوں جو لڑکے ہیں وہ بہت تیز اور بہت ڈیمانڈڈ ہوگئے ہیں اور اگر وہ آپ کے کیریکٹر سے کھیل گیا آپ کے بدن سے کھیل گیا آپ کی ذات سے کھیل گیا تو ساری عمر روتے رہو گے ایک تو لوگ منگنیاں کر کے شادی دیر سے کرتے ہیں جبکہ منگنی کے بعد شادی کم از کم چھ ماہ کے اندر کر دینی چاہیے ورنہ اکثر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔ تو پیاری لڑکیو! منگنیاں بہت اچھی ہیں خوش ہوا کرو اور کبھی کبھی ان کو دیکھ کے مسکرا بھی دیا کرو لیکن جب آپ میسیجنگ شروع کرتی ہو تو کئی مسئلے پیدا ہو جاتے ہیں۔ لڑکی ایک راز ہے اور اسے شادی تک راز ہی رہنا چاہیے

جب شادی کی رات وہ سر سے پاؤں تک وہ راز کھل جاتا ہے تو اس کی کوئی قدر نہیں رہتی نہ اس کے وجود کی، نہ اس کے نام کی، نہ اس کے رشتے کی جو لاکھوں، کروڑوں کی چیز ہو وہ مفت میں مل جائے تو وہ انمول نہیں رہتی بے مول ہو جاتی ہے۔ اے پیاری لڑکیو! شادی سے پہلے بے مول مت ہوا کرو کیونکہ بے مول چیز کی کوئی قدر نہیں کرتا بے مول ہو کر انسان اپنی نظر میں بھی گر جاتا ہے تو دوسرا تو آپ کا خیال ہی اپنی آنکھ سے گرا دیتا ہے اور ان کو ایک منٹ لگتا ہے آپ کو چھوڑنے کے لیے اور رشتہ توڑنے میں اس وقت آپ کی نہ ماں کچھ کر سکتی ہے نہ باپ کچھ کر سکتا ہے تو سمجھداری سے کام لیں۔

Leave a Comment