سردرد کیوں ہوتا ہے؟ چھوٹی سی وجوہات مگر بہت بڑا نقصان۔

پاکستان ٹپس  ! سردرد کئی وجوہات سے ہو سکتا ہے مگر کچھ وجوہات ایسی ہوتی ہیں جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتی کچھ خاص و عام وجوہات جیسے آج کل بہت زیادہ گرمی ہے دھوپ تیز ہے، شور اور آلودگی وغیرہ۔ سردرد کی اہم وجوہات یہ ہیں جو یقیناً ہمارے دماغ پہ دباؤ ڈالتی ہیں اور اس سے برا اثر پڑتا ہے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی دباؤ ہمارے سر میں درد کی وجہ بنتا ہے

آنکھوں کا کمزور ہونا بھی سر درد کرتا ہے جب ہم کوئی کتاب یا کچھ بھی پڑھتے ہیں تو پڑھتے پڑھتے ہمارے سر کے اگلے حصے میں درد ہونے لگتا ہے یہ درد نظر کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر آپ دانت صاف نہیں کرتے تو بھی آپ کے سر میں درد ہوتا ہے کیونکہ منہ سے ناگوار بدبو آتی ہے جو ہمارے معدے کو بھی خراب کرتی ہیں کچھ بھی کھانے کے بعد اگر ہم دانت صاف نہیں کرتے تو دوسرے وقت جو چیز کھائیں تو منہ کے بدبو نما جراثیم ہمارے معدے میں چلے جائیں گے اور پھر ہمیں متلی ہونے لگتی ہے سر درد شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی اہم وجہ بلڈ پریشر بھی ہے اگر ہم کوئی بات اپنے دماغ پہ سوار کر لیتے ہیں تو اس کا بوجھ ہمارے سر میں درد کر دیتا ہے اور فضول اور نکمے بیٹھ کر تو بلکل ہمارے دماغ میں کئی باتیں ہم سوچنے لگ جاتے ہیں

اور زیادہ سوچ سوچ کر ہم اپنا دماغ تھکا دیتے ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہر وقت مصروف رہیں محنت میں لگے رہیں۔ آپ کو ان چند باتوں پر دھیان دینا ہے اس طرح آپ ہر وقت کے سر درد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ شکریہ

Leave a Comment