پاکستان کے بڑے شہر میں ایک خاتون نے بیک وقت کتنے بچوں کو جنم دیدیااللہ پاک کا خصوصی کرم ،جانیں

پاکستان ٹپس! پشاورکے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا۔ باخبر ذرائع نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کے روز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔نومولود بچوں میں تین بچے اور دو بچیاں شامل ہیں۔

زچہ اور بچے سب صحت مندہیں اور اٴْن کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔خاتون کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے باغبان پورہ سے بتایا جاتا ہے۔فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

اس صوفی بزرگ کا تذکرہ جو بازار میں نکلتا تو اسے مرد اور عورتیں باطنی شکل میں نظر آتے ،جانیے

اپنی رائے کا اظہار کریں