اپنی شادی کی تقریب میں مٹن نہ ملنے پر دولہا ناراض ہو گیادوسری لڑکی سے

شادی

پاکستان ٹپس ! بھارت میں شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض ہو کر بارات واپس لے لیا اور دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔بھارت میں شادیوں کے دوران عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔نجی ٹی ہم نیوز کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جے پور میں بھی پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں 27 سالہ دلہا راما کانت پترا اس بات پر شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا کہ بارات کو مٹن کا سالن نہیں دیا گیا۔ بندھا گاؤں میں شادی کی تمام تیاریاں کر لی گئیں تھیں اور شادی کی رسومات شروع ہونے سے قبل معلوم ہوا کہ کھانے میں مٹن موجود نہیں ہے جس پر دلہا غصے میں آ گیا۔راما کانت پترا نے دلہن والوں سے شکایت کی کہ تقریب میں مٹن کیوں نہیں ہے ؟

دلہن والوں کی جانب سے دلہے کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم دلہا اپنی ضد پر ڈٹا رہا اور شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا اور شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔دلہا باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر چلا گیا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔

Leave a Comment