اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے، چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں

اللہ تعالیٰ

پاکستان ٹپس ! اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے، چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں: 1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے. “فاذکرونی اذکرکم” ترجمہ: “تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا”. (سورة البقرة: آیت 152) 2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے. ترجمہ: “اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا”

. (سورة إبراهيم :آیت 7) 3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے. “أدعوني أستجب لكم” ترجمہ: “تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا”. (سورة غافر:آیت 60) 4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے. “وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون” ترجمہ: “الله ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں”. (سورة الأنفال :آیت 33) دعا ہے آپ کی صبح اور شام، خیر و برکت والی ہو. آمین

Leave a Comment