لوبیا میں چھپا موٹاپے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسی بیماری میں مبتلا فرد کے لیے

لوبیا

لوبیا انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ہمیں اسے اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہئیے۔ گردوں کے مریض اگر لوبیا کھائیں تو ان کے لئے یہ بے حد مفید ہے۔ لوبیا ناصرف انسانی جسم کو توانا اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہت بلکہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔ مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے

جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اسی لئے لوبیا کا استعمال عمر رسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔جسم میں فری ریڈیکلز سے دماغ، جسم کے دفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کو پورا کرتے ہیں۔ سبز اور سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔ایک حالیہ تحقیق کے دوران 35 موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں تک لوبیا کھلایا گیا۔ پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی

Leave a Comment