آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی کو آخری وارننگ دے دی گئی

حسن علی

پاکستان نیوز ! انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حسن علی کو میچ ریفری کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے۔گزشتہ روز ہونے والے پاک بنگلا میچ کے دوران بنگلادیش کے نورالحسن کو آؤٹ کرنے کے بعد کیے گئے اشاروں پر امپائرز نے حسن علی کو چارج کیا ہے۔

حسن علی کی جانب سے غلطی کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے حسن علی کو تنبیہ کے ساتھ ڈسپلنری کوڈ میں ڈی میرٹ پوائنٹ کی بھی سزا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حسن علی نے پہلے میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی تھی

اپنی رائے کا اظہار کریں