رات کے وقت چاول کھانے چاہئیں یا نہیں ؟ماہرین نے خبردار کردیا

چاول

پاکستان ٹپس ! تمام غذائی اشیاء اپنے اندرعلیحدہ افادیت رکھتی ہیں، مناسب غذا مناسب مقدار میں اور وقت پرکھالی جائے تو یہ ہمارے جسمانی نظام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے کھانے کا ایک مقررہ وقت ہے۔ اگر اس مناسب وقت پر اس شے کو کھایا جائے تو نہ صرف وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے بلکہ جسم کو فائدہ بھی پہنچاتی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف غذاؤں کے کھانے کے اوقات سے متعلق ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے

کہ وہ صحیح وقت پر اگر کھا لیے جائیں تو سودمند ثابت ہوتے ہیں۔ چاول سے متعلق ماہرین کا کہناہے کہ اسے کھانے کا بہترین وقت دوپہر میں ہے۔اکثر افراد رات کے کھانے میں چاول کھاتے ہیں جو ان میں موٹاپے کا سبب بنتا ہے اور موٹاپے کے باعث دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ رات کے کھانے میں آلو کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ بات اگر چاکلیٹ کی کی جائے تو اس کے کچھ ٹکڑے ناشتے کے وقت کھاناجسم میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں جو بڑھاپےکے عمل کو سست کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ امراض قلب کے لیے بھی مفید ہے۔ لیکن اس کی زیادہ مقدار سے جسم میں چربی ذخیرہ ہونا شروع ہوجائے گی جو موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں کا سبب بنے گی۔ ماہرین کے مطابق دودھ جسم اور دماغ کے

خلیات کو پرسکون کرکے اچھی نیند لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے لہٰذا نیم گرم دودھ کا ایک گلاس رات سونے سےپہلے پینا نہایت مفید ہے۔ اس کے برعکس دن میں دودھ پینا نظام ہاضمہ پر بوجھ بن سکتا ہے اور آپ کے دن بھر کے کھانے کا معمول خراب ہوسکتا ہے۔ دہی کو کھانے کا بہترین وقت دن میں ہے۔یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔لیکن رات کے وقت دہی کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ گلے کی خرابی یا کھانسی کا شکار ہیں تو ایسی صورت میں رات میں دہی کھانے سے گریز کریں۔ اسی طرح گوشت ہمیشہ دن کے کھانے میں کھائیں کیونکہ یہ ہضم ہونے میں 5سے 6گھنٹے لیتا ہے۔ اسے رات کے کھانے میں کھایا جائے تو یہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بن سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دالیں ہمیشہ شام یا رات کے کھانے میں استعمال کریں

کیونکہ یہ نظام ہاضمہ میں بہتری اور کولیسٹرول میں کمی کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ صبح ناشتے کے وقت یا دن کے درمیان دالوں سے بنی ڈش جلدی ہضم ہو کر بے وقت بھوک پیدا کرسکتی ہے۔ چینی سے بنی اشیا کا استعمال کیلوریز میں اضافہ کا سبب بنتا ہے لہٰذا بہتر ہے کہ میٹھی چیزوں کو شام سے پہلے کھا لیا جائے تاکہ دن بھر چلنے پھرنے کے دوران یہ ہضم ہوجائیں۔ دن بھر میں خشک میوہ جات کا استعمال آپ کو بےوقت کھانے سے بچائے گا، یوں آپ کے وزن میں اضافہ نہیں ہوگا لیکن خیال رہے کہ خشک میوہ جات جیسے بادام، پستہ، اخروٹ وغیرہ بھرپورغذائیت کے حامل ہوتے ہیں لہٰذا انہیں رات میں کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے

Leave a Comment