اب ٹیم انڈیا کو پاکستان جانا ہی ہوگا، آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کر لیا،مزید جانیں

انڈیا

پاکستان نیوز ! پاکستان اور بھارت کا میچ آئی سی سی کے مقبول ترین میچز میں سے ایک ہوتا ہے، جس کا دنیا بھر میں خوب زور ہوتا ہے، اسی حوالے سے آئی سی سی نے ایک دھماکے دار فیصلہ کیا ہے۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے

کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد کرایا جائے گا۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان جتنے بھی میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات میں ہوتے تھے۔ لیکن گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور ٹیموں کی حفاظت کے پیش نظر آئی سی سی نے باقاعدہ طور پر پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ صورتحال بھارت کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ گزشتہ 15 سالوں سے بھارت نے سیاسی تناؤ کے باعث پاکستان سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ اور اگر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا حصہ بننا ہے

تو ٹیم انڈیا کو پاکستان آنا ہی ہوگا

اپنی رائے کا اظہار کریں