گھر میں ایلوویرا کا پودا لازمی کیوں رکھنا چاہیئے؟

فہد نیوز! ایلویرا ہماری صحت اور خوبصورتی دونوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے لئے ہم بازار جا کر اتنا مہنگا ایلوویرا خرید کر لاتے ہیں یا پھر اس کا بازاری جیل استعمال کرتے ہیں اس سے بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ اس کو گھر میں اُگا لیا جائے مگر آج ہماری ویب آپ کو یہ بتانے جا رہا ہے کہ گھر میں ایلووویرا کا پودا لازمی کیوں رکھنا چاہیئے

اور ماہرین اس حوالے سے کیا بتاتے ہیں:٭ ویٹرو ریسرچ آف ایلوویرا کے مطابق: ” ایلوویرا کا پودا گھر میں رکھنے سے وائرل انفیکشن اور اس قسم کے دیگر جراثیم اور فنگل انفیکشن جیسی بیماریاں گھر میں نہیں آتی ہیں۔٭ ایلوویرا این سی بی آئی کی ریسرچ بتاتی ہے کہ: یہ پودا جس گھر میں ہوتا ہے اس گھر کے لوگوں کا مدافعتی نظام قدرے بہتر ہوتا ہے اور وہ جسمانی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جس کا معدہ خراب ہو یا پیٹ کے دیگرمسائل ہوں وہ کچھ دیر اس پودے کے پاس کھڑا ہو کر اس کی خوشبو کو سونگھے تو اس سے بھی جسم کو راحت ملتی ہے۔٭ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے یا کچن میں کام کرتے وقت آپ کا ہاتھ جل جائے تو فوری تازہ ایلوویرا کا جیل نکال کر اس پر لگا لیں جلد پر نہ کوئی نشان رہے گا اور نہ جلن ہوگی۔گھر میں رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے

کہ اس کی موجودگی گھر سے حشرات کو بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ ایلوویرا اُگتا ہے وہاں حشرات بہت کم ہوتے ہیں مصری، افریقی اور یونانی تہذیبوں میں ایلوویرا کو گھر کے اندر رکھنا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ان کے یہاں یہ گُڈ لک کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button