دودھ میں جائفل ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ اس میں چھپا ہے آپ کی بہترین صحت کا راز

جائفل کھانوں میں استعمال ہونے والا مصالحہ ہے، جو آپ روزمرہ تو شاید نہیں مگر اکثر بڑے پکوانوں میں ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔کھانوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز میں ہمارے لئےقدرت نے ڈبل فائدے رکھے ہوئے ہیں، لیکن ضرورت صرف اتنی سی ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہونے چاہئیں تاکہ ہم ان کو اپنی اچھی صحت کے حصول کے لئے بھی استعمال کرسکیں۔

دن بھر کی تھکان کے بعد ہر شخص چاہتا ہے کہ رات کو جب وہ سونے کے لئے اپنے بستر کا راستہ دیکھے تو لیٹتے ہی وہ پرسکون اور بہتر نیند سو سکے، مگر کم ہی لوگ ہوتے ہیں جن کی نیند پکی ہوتی ہے اور وہ لیٹتے ہی سوجاتے ہیں اور خراٹے مارتے ہیں۔ اکثر لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیچارے دن بھر بے شمار کام کرتے ہیں لیکن جب وہ سونا چاہتے ہیں تو بدقسمتی سے ان کو نیند نہیں آتی اور نیند نہ آنے کی سوچ ان کے دل، دماغ اور اعضاء کو مضطرب کر دیتی ہے۔کہیں وہ آپ ہی تو نہیں؟ اگر اس تکلیف میں آپ بھی مبتلا ہیں تو جانیں کہ ایک گلاس گرم دودھ میں اگر جائفل ڈال کر پیئیں تو کس طرح آپ اپنی اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں؟کہیں وہ آپ ہی تو نہیں؟ اگر اس تکلیف میں آپ بھی مبتلا ہیں تو جانیں کہ ایک گلاس گرم دودھ میں اگر جائفل ڈال کر پیئیں تو کس طرح آپ اپنی اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں؟ اس سےنہ صرف آپ کو اچھی نیند آئے گی، بلکہ آپ کی تھکاوٹ بھی دور کردے گا۔

 

Check Also

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *