نئے آلو کا موسم! جانیں اس کے استعمال کے چونکا دینے والے فوائد جو آپ کو بھی بنائیں صحت مند

پی کے ٹپس! آلو ہر گھرمیں آنے والی وہ سبزی ہے جس کی چاہت میں کبھی کمی نہیں ہوسکتی کیونکہ بچوں سے لے کر بڑے سب ہی آلو کھانا پسند کرتے ہیں کوئی چپس بنوا کر کھاتا ہے تو کوئی سالن میں کھاتا ہے اور آج کل تو نئے آلوؤں کا موسم ہے۔ ہم میں سے کئی لوگوں کو نئے آلو نہیں پسند کیوں کہ وہ ذائقے میں میٹھے ہوتے ہیں مگر پرانے آلو ذرا نمکین ہوتے ہیں اور سالن کے بنے پرانے آلو زیادہ ذائقہ دار ہوتے ہیں

۔نئے آلو انھیں کہا جاتا ہے جو اپنی کاشت کے فوراً بعد بغیر کسی کیمیکل واش یا دھلائی کے مارکٹ میں دستیاب ہوتے ہیں یہ دکھنے میں ایک بیلن نما بھی ہوتے ہیں اور کچھ کچھ سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں ان کو دھونے کے بعد ان کے چھلکے کا رنگ لال نکلتا ہے مگراندر سے یہ بھی پیلے ہی ہوتے ہیں۔نئے آلو میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے یعنی ان کا ذائقہ پرانے آلو کے مقابلے میٹھا ہوتا ہے جبکہ پرانے آلو میٹھے ہوتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نئے آلوؤں میں اسٹارچ زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ میٹھا ہوتا ہے اور چونکہ پرانے آلوؤں کو دھویا جاتا ہے ، کیمیکل واش سے گزارا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ نمکین ہوجاتے ہیں اور ان کو زیادہ دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ نئے آلو لال رنگ یا ہلکے لال رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ پرانے آلو براؤن رنگ کے ہوتے ہیں۔نئے اور پرانے آلوؤں میں صرف رنگ و ذائقے کا فرق نہیں ہے بلکہ ان کے درمیان اور بھی کئی فرق ہیں جوکہ ان کی افادیت سے واضح ہوسکتے ہیں۔ نئے آلوؤں کے فائدے درج ذیل ہیںنئے آلو موٹاپے کا باعث نہیں بنتے کیونکہ ان میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس لئےیہ آپ کے جسم میں کیلوریز کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ان میں موجود اسٹارچ آپ کے معدے کو تقویت دیتا ہے اور کھانا جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

 

Check Also

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *