بالوں سے محبت ہے تو سستے پیاز سے دوستی نبھائیں بالوں کے مختلف مسائل سے نجات

پیاز کی تیز چبھتی ہوئی بو عام طور پر لوگوں کو پسند نہیں ہوتی ہے اور اگر ان کو یہ کہا جائے کہ اسی پیاز کو آپ سر پر لگائیں تو وہ ہمارا مذاق اڑانا بھی شروع کر سکتے ہیں- لیکن ہمیں یقین ہے کہ پیاز کے فائدے جاننے کے بعد وہ لازمی طور پر ایسا کرنے پر مجبور ہو جائيں گے اور بڑے بڑے مسائل کو حل کر لیں گےیہ بات بہت سارے لوگوں کو حیرت میں ڈال سکتی ہے

کہ پیاز کے رس کی سر پر مالش گنج پن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے- مگر یہ حقیقت ہے کہ ایسا ممکن ہے اس کے لیے آپ کو تین سے چار سرخ پیاز چاہیے ہوں گے جن کو چھیل کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد کسی چھنی میں چھان کر پیاز کا رس نکال لیں- اس کو اپنے شیمپو میں شامل کر لیں تاکہ اس کی بو کم ہو سکے اور اس سے بال دھوئيں یہ بالوں پر بہت بہتر اثر ڈالے گا- اب ہم آپ کو کچھ ایسے نسخے بتائيں گے جس سے پیاز کے ذریعے بالوں کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہےاگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور خصوصاً مردوں میں جن کے بال گرنے سے وہ گنج پن کا شکار ہو رہے ہوں وہ پیاز کے جوس کو سر پر اچھی طرح مالش کریں اور اس کے بعد اس کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں -پیاز میں بڑی مقدار میں سلفر موجود ہوتا ہے جو کہ کھوپڑی کے مردہ خلیات کا خاتمہ کرتا ہے اور نئے بالوں کی نشو نما کا راستہ کھولتا ہے- اس کے علاوہ سر پر پیاز کے جوس کے مساج سے سر پر خون کا دوران بہتر ہوتا ہے جس سے نئے بالوں کی نشو نما میں مدد ملتی ہے اور گنج پن کا خاتمہ ہوتا ہےپیاز کے اندر ایسی خاصیت موجود ہوتی ہے کہ وہ اندرونی سوزش کا ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے خشکی کے سبب ہونے والی کھجلی سے نجات ملتی ہے- خشکی کے خاتمے کے لیے ناریل کے تیل اور ارنڈی کے تیل کو ہم وزن لے کر اس کو نیم گرم کر لیں اور اس میں ہم وزن پیاز کا جوس شامل کریں اس تیل سے سر پر اچھی طرح مساج کریں اور ایک گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین دفعہ دہرائيں-

اس سے سر کی خشکی کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ نئے اور چمکدار بال بھی نکلنا شروع ہو جاتے ہیںبال چر ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے سبب سر کے مختلف حصوں کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ جگہ ایسی ہو جاتی ہے جیسے یہاں کبھی بال نکلے ہی نہ تھے اس بیماری سے پریشان افراد ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہوتے ہیں- مگر اس بیماری کا علاج نہ صرف بہت سست ہوتا ہے بلکہ صبر آزما بھی ہوتا ہے اس کے لیے آدھا گلاس پیاز لے لیں اور اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کو بال چر والی جگہ پر لگائيں اسکے بعد ایک گھنٹے بعد ایسے شیمپو سے سر دھو لیں جس میں کیمیکل موجود نہ ہو- یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں آہستہ آہستہ اس جگہ کی مردہ جلد ختم ہو جائے گی اور بالوں کی نمو شروع ہو جائے گیسکری کو عام طورپر لوگ خشکی ہی سمجھتے ہیں لیکن یہ ایک فنگس کی وجہ سے لگنے والی بیماری ہے جس کے سبب سفید خشکی جیسے دھبے سر کی کھال پر بن جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں اور دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں- اس کے لیے چار چمچ پیاز لے لیں جب کہ دو چمچ میتھی دانے لے کر رات بھر بھگو لیں اور اس کے بعد ان کو پیس کر اس میں چار چمچ پیاز کے جوس کو شامل کر کے سکری والی جگہوں پر لیپ دیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ عمل ہفتے مین دو بار دہرائيں

 

Check Also

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *