موسم سرما میں کینو سے فائدے اٹھائیں روزانہ اس کا رس استعمال کرنے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیں

پی کے ٹپس! ہر پھل کے اپنے فائدے ہوتے ہیں جو انسان کو اندرونی اور بیرونی طور پر صحت مند بناتا ہے۔ روزانہ کسی بھی پھل کے مشروب کا استعمال آپ کی جلد سے جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور مزید نکھارتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹرز خاص طور پر بوڑھے افراد کو پھلوں کے مشروب کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں۔آج ہم ایسے پھل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کو کھانے اور اس کا مشروب بنا کر پینے کے بے شمار فائدے ہیں۔

اس پھل کا نام ہے کینو جو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔جیسا کہ شروعات میں بھی آپ کو بتایا کہ کینو کا شربت جلد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارنے کے ساتھ چہرے کی جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات فراہم کرتا ہے۔دوسرا فائدہ یہ کہ کینو کا جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سردی، فلو اور دیگر سوزش کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔کینو کے جوس کا ایک اور حیران کن فائدہ یہ ہے کہ یہ وزن گھٹانے میں بھی اہم کردار ادا ہے۔ کیونکہ کینو کا جوس پینے سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور بھوک بھی نہیں لگتی ساتھ ہی آپ کے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔کینو میں سائٹریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یعنی کینو کا جوس پینا کیلشیم آکسیلیٹ پتھر کی تشکیل کو ختم کرنے اور گردے کی پتھریوں کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 

Check Also

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *